|
تکبيرة الاحرام
مسئلہ ١٧٦. ہر نماز کے شروع ميں «اللہ اکبر» کہنا واجب ہے اور رکن ہے، «اللہ» کے حروف اور «اکبر» کے حروف اور دونوں الفاظ «اللہ» اور «اکبر» ايک ساتھ ملا کر کہنا چاہیے نيز ان دونوں الفاظ کو صحيح عربى ميں کہنا چاہیے اوراگر غلط عربى ميں کہا جائے یا مثلاً کوئى اس کا ترجمہ فارسى ميں کہے تو صحيح نہيں ہے.
|