Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: اونٹ کو نحر کرنے کا طریقہ

اونٹ کو نحر کرنے کا طریقہ مسئلہ ٧٠٠. اگر اونٹ کو ذبح کرنا چاہیں اس کی جان نکلنے کے بعد وہ پاک وحلال ہو جائے تو پانچ شرطیں جو حیوان کو ذبح کرنے کے لئے بیان ہوئی ہیں ان کے پائے جانے کے ساتھ چاقو یا کوئی دوسری چیز جو لوہے کی ہو اورکاٹ سکتی ہو اسے اونٹ کے سینہ اور گردن کے بیچ نشیبی جگہ میں گھونپ دیا جائے.

مسئلہ ٧٠١. اگر اونٹ کے سینہ اور گردن کے درمیان نشیبی جگہ پر چاقو گھونپنے کے بجائے اس کو ذبح کر دیں اور گائے بھیڑ وغیرہ کو سینہ وگردن کے درمیان نشیبی حصہ میں چاقو گھونپ دیں تو ان کا گوشت حرام اور ان کا بدن نجس ہے لیکن اگر اونٹ کی چاروں رگ کاٹ دیں اور اس کے زندہ رہنے تک جو طریقہ بتایا گیا ہے یعنی سینہ وگردن کے نشیبی حصہ میں چاقو گھونپ دیا جائے تو اس کا گوشت حلال اور بدن پاک ہے نیز اگر گائے یا بھیڑ کو نحر کیاگیا ہو اور ان کے زندہ رہنے کے اندر انھیں ذبح کر دیا جائے تو حلال اور پاک ہیں.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org