Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: احکام جماعت

احکام جماعت مسئلہ ٢٣٦. جس وقت مأموم نیت کرتا ہے اس کو امام بھی معین کرنا چاہئے لیکن اس کا نام جاننا ضروری نہیں ہے مثلاً اگر اس طرح نیت کرے کہ میں اس موجودہ امام کی اقتدا کرتا ہوں تو اس کی نماز صحیح ہے.

مسئلہ ٢٣٧. امام کو چاہئے کہ حمد و سورہ کے علاوہ نماز کی دیگر چیزیں خود پڑھے لیکن اگر اس کی پہلی یا دوسری رکعت امام کی تیسری یا چوتھی رکعت ہو تو اسے چاہئے کہ حمد و سورہ بھی پڑھے.

مسئلہ ٢٣٨. اگر مأموم کو علم ہو جائے کہ امام کسی حصہ کی غلط قرائت کر رہا ہے اس میں اگر ماموم امام کے عمداً غلط پڑھنے کو نہیں جانتا اور جس کو امام نے غلط پڑھا ہے اگر خود ماموم اس کو پڑھ لے تو اقوی صحت جماعت ہے.

مسئلہ ٢٣٩. مأموم کو امام سے پہلے تکبیرةالاحرام نہیں کہنی چاہئے بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ جب تک امام کی تکبیر تمام نہ ہو جائے مأموم تکبیر نہ کہے.

مسئلہ ٢٤٠. اگر مأموم امام سے پہلے عمداً سلام پڑھ لے تو اس کی نماز صحیح ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org