Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: قصاص کے دیگر مسائل

قصاص کے دیگر مسائل سوال 794. جس شخص کا قتل ہوا ہے کیا مرنے سے پہلے اپنے قاتل کو قصاص نفس سے معاف کرسکتا ہی؟
جواب: ہاں!معاف کرسکتا ہے اوربہت سے فقہاءنے اس بارے میں فتویٰ دیا ہے اوراطلاق وعموم ادلہ بھی انسان کے اپنے حقوق پرتسلط رکھنے اورمعاف کرنے کی اقتضاءکرتے ہیں اورنفس اوراعضاءکے قصاص میں کوئی فرق نہیں ہی، ہاں دیت معاف کرنے کا مسئلہ جدا ہے کیونکہ دیت مرنے کے بعد ثابت ہوتی ہے اورایک تہائی دیت سے زیادہ مقتول کا معاف کرنا اوراس کا نافذ نہ ہونا کسی وجہ بلکہ قوت سے خالی نہیں ہے اوراس حکم میں عمدی اورغیر عمدی قتل میں کوئی فرق نہیں ہے اورمتطبب برائت کے اخذ کرنے کا مسئلہ جو نص میں وارد ہوا ہے وہ قتل کے بعد کی دیت کے ساتھ فرق کرتا ہے اوراس کو اس مسئلہ سے قیاس نہیں کیا جاسکتا ہی.

سوال 795. جو شخص مقتول یا مضروب ہونے والا ہے کیا وہ اس قتل کا ارادہ رکھنے والے کو قصاص نفس سے معاف کرسکتا ہے اور قصاص عضو اوردیت کی صورت میں کیاحکم ہی؟
جواب: چونکہ قتل سے پہلے قصاص کو معاف کرنا، قتل نفس کی طرف ترغیب دلانا ہے جو حرام ہے اورحرمت کا عقلائی ملازمہ بطلان اوراثر کا مرتب نہ ہونا ہے یعنی اس کا معا ف کرنا بے فائدہ ہے اورحکم وضعی کے اعتبار سے اس کا وجود عدم، یکساں ہی.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org