|
نماز مغرب و عشاء کا وقت
مسئلہ ١٤٦. مغرب، عرفی غروب ہی کو کہتے ہيں کہ جو سورج کا چھپ جانا ہے اور مغرب کے تحقق ميں مشرق کى طرف کى سرخى کے بر طرف ہونے کى ضرورت نہيں.
سوال ١٤٧. بعض مراجع عظام نصف شب، ظھر کی اذان کے وقت سے سوا گياره گهنٹے گزر جانے کے بعد کو کہتے ہيں جو کہ نماز عشاء کا آخرى وقت ہے اس کے متعلق آپ کا کیا نظريه ہے؟ جواب: چونکہ ہماری نظر ميں اذان صبح سے لے کر طلوع آفتاب تک رات کا حصہ ہے لہذا نصف شب کو اول غروب آفتاب تک شمار کرنا چاہيے نہ سپيدى صبح تک.
|