|
جن چیزوں پر تیمم صحیح ہے
مسئلہ ١٣٧. اگر خاک، ریت، ڈھیلا اور پتھر پاک ہو تو اس پر تیمم صحیح ہے اسی طرح پکی ہوئی مٹی جیسے اینٹ، مٹی کا پیالہ چونا اور پکا ہوا چونا ہو تو اس پر بھی تیمم جائز ہے.
مسئلہ ١٣٨. چونے کے پتھر، سنگ مرمر کالے پتھر بلکہ ہر طرح کے پتھر پر تیمم صحیح ہے لیکن جواہر جیسے عقیق اور فیروزہ کے پتھر پر تیمم باطل ہے.
|