|
میت کے مختلف مسائل
سوال ١٣٠. کس وقت میت کے احکام (جیسے ارث، وصیت، بیوی کے لئے عدہ وفات) میت پر جاری ہوں گے؟ جب دماغ مر چکا ہو یا جب تنفس کے وسائل کو الگ کر دیا جائے اور قلب کام کرنا بند کر دے؟
جواب. اس وقت سے جب عرف میں لوگ اسے میت کہیں خون کا دوران اور قلب پوری طرح بند ہو جائے تو اس پر میت کے احکام جاری ہو جائیں گے اور دماغ کے مر جانے سے اس پر میت کے احکام جاری نہ ہوں گے، چاہئے کوئی عضو مثلاً قلب نکالنے کے لئے منشا اثر ہے.
|