Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: احکام نماز میت

احکام نماز میت مسئلہ ١٢٢. مسلمان میت چاہے بچہ ہی کیوں نہ ہو اس پر نماز پڑھنا واجب ہے لیکن بچہ کے ماں، باپ یا ان میں سے کوئی ایک مسلمان ہو اور بچے کے چھ سال مکمل ہو چکے ہوں.

مسئلہ ١٢٣. نماز میت غسل، کفن اور حنوط کرنے کے بعد پڑھی جانی چاہئے اگر اس سے پہلے یا اس کے درمیان پڑھ لی گئی، چاہے بھولے سے یا لاعلمی کی بنا پر پڑھی گئی ہو تو کافی نہیں ہے.

سوال ١٢٤. نماز میت میں اگر کوئی دعاؤں کو عربی میں نہ پڑھ سکے تو کیا صرف پانچ تکبیر پر اکتفا کر سکتا ہے؟ اگر عربی میں دعاؤں کے پڑھنے پر قادر ہو تو کیا صرف پانچ تکبیر پر اکتفا جائز ہے؟
جواب. اگر کوئی مل جائے جو دعاؤں کو اردو میں پڑھ دے تو اسی شکل میں نماز پڑھی جائے ورنہ صرف تکبیریں کہی جائیں اور ہر حال میں بنا بر احتیاط واجب دفن کے بعد جب بھی کوئی ایسا مل جائے جو نماز میت کو صحیح طرح پڑھ سکے تو میت کی قبرپر پھر سے نماز پڑھی جائے. (نماز میت کی کیفیت کے بارے میں توضیح المسائل، مسئلہ ٢٠٠ کی طرف رجوع کیا جائے).
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org