|
محتضر کے احکام
مسئلہ ١١١. وہ مسلمان جو احتضار کی حالت میں ہے یعنی جان نکلنے والی ہے مرد ہو یا عورت، بڑا ہو یا چھوٹا اسکو پیٹھ کے بل لٹا دینا چاہئے، اس طرح کہ پاؤں کے تلوے قبلہ کی طرف ہوں اور اگر اس کا اس طرح لٹایا جانا پوری طرہ اس شکل میں ممکن نہ ہو تو بنابر احتیاط واجب جس درجہ ممکن ہو اس حکم پر عمل کیا جائے اور چنانچہ اس کا لٹانا اصلاً ممکن نہ ہو تو اسے احتیاط کے قصد سے قبلہ رخ بٹھا دیں اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو احتیاط کے قصد سے داہنے یا بائیں پہلو قبلہ رو لٹا دیں.
|