Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: نفاس

نفاس مسئلہ ١٠٠. جس لحظہ بچے کا پہلا حصہ ماں کے پیٹ سے باہر نکلتا ہے اس وقت جو خون عورت دیکھتی ہے وہ اگر دس دن سے پہلے یا دسویں دن بند ہو جائے تو وہ خون نفاس ہے، عورت کو اس حالت میں نفساء کہتے ہیں.

مسئلہ ١٠١. لازم نہیں ہے کہ بچہ مکمل ہو بلکہ اگر خون کو لوتھڑا بھی رحم سے خارج ہو اور اس کا علم عورت کو ہو یا چار قابلہ (دایہ) عورتیں کہیں کہ اگر یہ رحم میں رہ جاتا تو انسان ہوتا تو دس روز تک جو خون دیکھے وہ نفاس ہے.

مسئلہ ١٠٢. ممکن ہے خون نفاس ایک لحظہ سے زیادہ نہ آئے لیکن دس روز سے زیادہ نہیں ہو سکتا.

سوال ١٠٣. جس عورت کا آپریشن ہوتا ہے اور بچہ کو اسکے پہلو سے نکالتے ہیں وہ جو خون دیکھتی ہے وہ نفاس ہے یا استحاضہ؟
جواب: جو خون طبیعی مقام سے اور ولادت کے بعد خارج ہوتا ہے نفاس کے حکم میں ہے چا ہے بچہ کو آپریشن کے ذریعے پہلو سے نکالا ہو لیکن جو خون آپریشن کی جگہ سے نکلتا ہے نفاس نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org