|
احکام استحاضہ
مسئلہ ٩٠. استحاضہ قلیلہ میں عورت کو ہر نماز کے لئے ایک وضو کرنا ہو گا اور اگر شرمگاہ کے ظاہری حصہ پر خون لگ گیا ہے تو اس کو دھونا پڑے گا نیز روئی کو بدل دے یا دھو دے اور اس دن کی باقی نمازوں کیلئے غسل لازم نہیں ہے.
مسئلہ ٩١. اگر نماز سے پہلے یا نماز کے درمیان عورت استحاضہ متوسطہ محسوس کرے تو اس نماز کے لئے اسے غسل کرنا پڑے گا. مسئلہ ٩٢. استحاضہ کثیرہ استحاضہ متوسطہ کے احکام (کہ جسے مسئلہ ٩١ میں بیان کیا گیا) کے علاوہ ہر نماز کے لئے پیڈ کو تبدیل کرے یا پانی سے دھوے اور ایک غسل نماز ظہر و عصر کے لئے اور ایک غسل مغرب و عشاء کے لئے بجا لائے اور نماز ظہر و عصر کے درمیان فاصلہ نہ کرے اور اگر فاصلہ کرے تو نماز عصر کے لئے دوبارہ غسل کرنا ہو گا اور اس غسل کے بعد وضو کی ضرورت نہیں. سوال ٩٣. مستحاضہ کے ساتھ جماع کرنے کی شرط کیا غسل کرنا ہے؟ کیا مستحاضہ قلیلہ بھی غسل کرے یا وضو کافی ہے؟ جواب: مستحاضہ قلیلہ کے لئے غسل واجب نہیں ہے اس کی نماز کے لئے وضو کافی ہو گا اور وضو مجامعت کے لئے شرط جواز نہیں ہے غسل فقط مستحاضہ اور کثیرہ کے لئے شرط جواز مجامعت ہے.
|