Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: احکام نجاسات

احکام نجاسات مسئلہ ٣٣. قرآن کے ورق، تحریر اور اس سے مخصوص جلد کو نجس کرنا حرام ہے اور اگر نجس ہو جائے تو پاک کرنا واجب فوری ہے.
سوال ٣٤. مُسکِر (نشہ آور) کیا ہے؟ کیا ہر مسکر کو آپ حرام سمجھتے ہیں؟ کیا جو شخص مسکر چیز کو برداشت کر لیتا ہے اور اس کی عقل زائل نہیں ہوتی اس کو استعمال کر سکتا ہے؟ کیا مقدار میں کمی یا زیادتی کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے؟
جواب:ہر وہ چیز جو انسان کو معمولاً مست کر دے اسے مسکر کہا جاتا ہے اور اس میں کمی یا زیادتی کے لحاظ سے شرعی حکم میں کوئی فرق نہیں ہے اور اس کا کھاںا حرام ہے حتی اگر کوئی شخص اس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے یا پھر کسی اور وجہ سے مست نہ ہو تو بھی حرام ہے.
سوال ٣٥. متنجس چیزوں سے ملنے کی صورت میں کس واسطہ تک آپ نجس سمجھتے ہیں؟
جواب: تیسرے واسطہ تک متنجس سے ملنے کی صورت میں نجس ہو گا لیکن اس کے آغے نجس ہونا محل اشکال ہے بلکہ ممنوع ہے.
سوال ٣٦. مصنوع دانت چاہے ثابت ہوں یا غیر ثابت ہو نیز وہ کیمیکل جس سے دانت کو پر کرتے ہیں کیا باطن کا حصہ بن جاتے ہیں کہ اگر نجاست پہنچ جائے تو طہارت کی ضرورت نہ ہو؟ یا پھر خون لگنے کی صورت میں پاک کیا جائے؟
جواب: مصنوعی دانت جب تک منہ کے اندر ہے نجس نہ ہو گا.
کفار اور اہل کتاب کی طہارت و نجاست
سوال ٣٧. مسلم ہے کہ اسلام کے علاوہ دوسرے دین کے پیرو نجس ہیں کیا مسیحی، یہودی اور ان کے پیشوا نجس ہیں؟
جواب: صرف کافر معاند نجس ہے لیکن غیر معاند (جن کی اکثریت ایسی ہے) اظہر یہ ہے کہ پاک ہیں، نجس نہیں ہیں.
سوال ٣٨. ایک مسلمان شخص بعض اسلامی مسلمات جو کہ حس و مادہ سے بالا ہیں ان کا منکر ہے، خلاصہ یہ کہ ابھی تک جس کو علم نے ثابت نہیں کیا ہے اسے قبول نہیں کرتا اور کھلے عام اس کا اظہار بھی کرتا ہے کیا اس کی بیوی جس کے پاس اس کا کوئی گھر میں بچہ نہیں ہے لذا اس لحاظ سے اسکی کوئی ذمہ داری نہیں ہے کیا ایسے شخص کے ساتھ شرعا وہ زندگی گذار سکتی ہے؟ کیا اس کے احباب اور گھر والے اس کے ساتھ رفت و آمد رکھ سکتے ہیں اور اس کے یہاں کھا پی سکتے ہیں اور اس کے گھر میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: جب تک وہ کلمہ گو ہے اور گواہی دیتا ہے اس کے افکار و عقائد کے متعلق زیادہ توجہ نہ دی جائے ایسا فرد صرف کلمہ پڑھنے کے بعد اسلام کے حکم میں آجاتا ہے اور وہی حقوق رکھتا ہے جو دیگر مسلمان رکھتے ہیں.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org