|
حکومت جمہوری اسلامی کے قوانین
سوال 814. دوسروں کے بیمہ کی کاپی سے استفادہ کرنے والے شخص اوراس صاحب بیمہ کا کیا حکم ہے کہ جس نے اپنے بیمہ کی کاپی کا دوسرے کے اختیار میں استفادہ کے لئے دیا ہی؟
جواب: دونوں حرام کے مرتکب ہوئے ہیںاورضامن بھی ہیں. سوال 815. کیاحکومت کے قانون اورآئین ناموں کے مفاد کے خلاف کام کیا جاسکتا ہی(یعنی اس کے مفاد کو انجام نہ دیا جائی)اس دلیل کے ساتھ کہ حکومت اسلام یا شرع کے فقہی مباحث کی مخالف ہی:اگر جائز نہیں ہے تو ہمارا فریضہ کیا ہی؟ جواب: کوئی بھی آئین نامہ یا قانون شرع کے خلاف امر کے لئے مجوز نہیں ہوسکتا اس لئے کہ جب خالق کی معصیت ہورہی ہو تو مخلوق کی اطاعت نہیں کرنا چاہئے «لاطاعة لمخلوق فی معصیة الخالق». سوال 816. مختلف حکومتوں نے بین الاقوامی قوانین پر دستخط کر رکھے ہیں. اُن پر عمل کرنا واجب ہے یا نہیں؟ جواب: ہاں، واجب ہے. نظام اور انتظامات کی حفاظت کے وجوب سے قطع نظر تعہدات پر عمل کا واجب ہونا خود ذاتاًایک انسانی حق کے طور پر واجب ہی.
|