|
احکام نکاح
عقد نکاح کے ذریعہ عورت مرد پر حلال ہو جاتی ہے عقد کی دو قسمیں ہیں: دائمی اور غیر دائمی عقد دائمی وہ ہے کہ جس میں زوجیت کی مدت معین نہ ہو اور جس عورت سے اس طرح کی شادی کرے اسے دائمی(بیوی) کہتے ہیں اور غیر دائمی وہ ہے کہ جس میں زوجیت کی مدت معین ہوتی ہے مثلاً اس عورت سے ایک سال یا ایک ماہ یا ایک گھنٹہ کے لئے عقد کیا جائے اسے متعہ یا صیغہ(والی بیوی) کہتے ہیں.
|