|
حوالہ کرنے کے احکام
مسئلہ ٥٢٠. اگر انسان اپنے طلبگار کو حوالہ دے کہ اپنے قرض کو فلان شخص سے لے لے اور طلبگار اسے قبول کر لے تو حوالہ انجام پا جانے کے بعد جس شخص کا حوالہ دیا گیا ہے وہ مقروض ہو جائے گا اور پھر طلبگار اس پہلے والے مقروض شخص سے اپنی طلب کا مطالبہ نہیں کر سکتا.
مسئلہ ٥٢١. حوالہ کیا جانے والا مال حوالہ دینے والے اور طلبگار کے درمیان معین ہونا چاہئے یعنی مردد نہ ہو پس اگر کوئی تیس کلو گیہوں اور دس روپے کا کسی کا مقروض ہو اور طلبگار سے کہے اپنے دونوں قرضوں میں سے کوئی ایک فلاں شخص سے لے لے اور اسے معین نہ کرے تو حوالہ صحیح نہیں ہے. مسئلہ ٥٢٢. طلبگار چاہئے تو حوالہ قبول نہ کرے، اگرچہ جس شخص کا حوالہ دیا گیا ہے وہ فقیر نہ ہو اور حوالہ کو ادا کرنے میں کوتاھی بھی نہ کرے.
|