|
کرایہ کی شرائط
مسئلہ ۴٧۶. جس استفادہ کی وجہ سے مال کو کرایہ پر دیتے ہیں اس کی چار شرطیں ہیں. ١. یہ کہ حلال ہو لہذا بطور مثال دکان کو شراب بیچنے کے لئے یا شراب رکھنے کے لئے کرایہ پر دینا اور(ایسے ہی کسی) جانور کو شراب لانے لے جانے کے لئے کرایہ پر دینا باطل ہے. ٢. اس استفادہ پر کرایہ دینا لوگوں کی نظر میں بیہودہ نہ ہو. ٣. جس چیز کو کرایہ پر دے رہے ہوں ا سکے کئی استفادے ہوں تو جو استفادہ کرایہ کرنے والا اس سے چاہتا ہو اسے معین کریں مثال جو جانور سواری کے کام آتا ہے اور سامان بھی اٹھاتا ہے کرایہ پر دیں تو کرایہ پر دینے کے وقت معین کریں کہ اس پر سواری کرنا یا اس پر سامان لے جانا کرایہ دار کا حق ہے یا ہر طرح کا استفادہ کرایہ دور کا حق ہے. ۴. استفادہ کی مدت کو معین کرے اور اگر مدت معلوم نہ ہو تو کام کو معین کر دیں مثلاً کسی درزی سے طے کریں کہ ایک معین لباس کو مخصوص طریقہ سے سی دے تو کافی ہے.
|