Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: غنا اور موسیقی

غنا اور موسیقی سوال ۴٣۴. حضرت عالی کی نظر میں غنا سننے کا کیا حکم ہے اور غنا کی کونسی قسم حرام ہے؟
جواب: بعض اعلم فقہاء کی اتباع کرتے ہوئے میری نظر موسیقی وغنا کی حرمت محتوائی ہے اور وہ آواز، غنا اور موسیقی کہ جس میں بے عفتی اور اوارہ پن کی ترویج ہوتی ہے یا لاپرواہ اور خود خواہ عیاشوں کی عیاشی اور ہوس پرستوں کی ہوس رانی کے لئے ہو یا باطل کی تزویج اور اور افکار کو خراب کرنے اور انسانوں کو فکری انحراف میں مبتلا کرنے کے معنی میں ہو یا اسلام کا غیر مطلوب، بر خلاف سہولت و عدالت و. . . . . چہرہ دکھانا مقصود ہو اسی طرح دیگر بلکہ سب ہی جگہوں پر غنا اور موسیقی حرام ہے اسے انجام دینے والے، گانے والے اور سننے والے پر دو حرام کے مرتکب ہوئے ہیں حتی قرآن مجید کی کوئی آیت بھی حرام اور باطل کام کی ترغیب کے لئے غنا کے ساتھ پڑھی جائے تو اس کا غنا کے ساتھ پڑھنا حرام ہے دیگر اسلامی مسائل وسنت کی بہ نسبت غنا و موسیقی تو دور کی بات ہے.

سوال ۴٣٥. مشکوک غنا کا کیا حکم ہے؟
جواب: مشکوک غنا مورد برائت ہے اور حرام نہیں ہے.

سوال ۴٣۶. موسیقی سننا جبکہ انسا میں اس سے تحریک نہ ہو اور صرف وقت کاٹنے کے لئے سنے تو کیا حکم ہے؟
جواب: جو موسیقی حرام ہے اس میں وقت کاٹنے یا کسی اور وجہ سے ہونے میں کوئی فرق نہی ہے.

سوال ۴٣٧. مذکورہ ذیل جگہوں پر عورت کی آواز سننے کا کیا حکم ہے؟تلاوت قرآن، مرثیہ خوانی، قصیدہ، اشعار اور نظم پڑھنا، مقالہ، شعر خوانی، عادی گفتگو، ہنسنا اور گریہ وغیرہ؟
جواب: عورت کی آواز سننا فی نفسہ حرام نہی ہےلیکن پردہ اور عفت کی رعایت لازمی ہے اور ہر وہ امر جو عورت کے پردے اور عفت کوختم کرنے کا باعث ہو انجام نہیں دینا چاہئے اس کا ترک کرنا لازمی ہے پس اس لحاظ سے مذکورہ امور میں اور جن کے متعلق سوال کیا گیا ہے کوئی فرق نہیں ہے گرچہ ان میں سے بعض کا عفت اور پردے کے ختم کا سبب ہونا بقیہ سے اقوی ہے.

سوال ۴٣٨. بانسری اور اس کے بجانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر کسی فساد جیسے آوارہ پن، دوسروں کو تکلیف پہنچانا، مغربی تہذیب کی ترویج، اسلام کے متعلق عوام کے عقائد کو ضعیف کرنا، نا محرم عورت ومرد کا ایک جگہ اکٹھا ہونا وغیرہ کا باعث نہ ہو تو خود بانسری بجانے کو حرام نہیں کہا جا سکتا لیکن اگر کوئی فساد اس کی وجہ سے ہو تو قطعاً حرام ہے اور اس سے نہی عن المنکر کے عنوان سے شرائط کی رعایت کے ساتھ روکنا واجب ہے.

سوال ۴٣٩. جو گونگی تعریف لہو و لہب کی پیش کی جاتی ہے اس کے پیش نظر آًپ سے استدعا ہے کامل اور واضع مثال کے ساتھ اس طرح کی نشست کے متعلق بیان فرما دیں؟
جواب: عیاشی کی نشستیں جس میں محرمات کا ارتکاب کیا جائے جیسے جوا وشراب وغیرہ لہوی نشست ہے اور اس میں شرکت حرام ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org