Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: جنس اور اس کے عوض کی شرطیں

جنس اور اس کے عوض کی شرطیں مسئلہ ۴١۶. جس چیز کو بیچ رہے ہوں اور اس کے عوض میں جو چیز لے رہے ہوں اس کی پانچ شرطیں ہیں.
اس کی مقدار یا پیمانے یا عدد وغیرہ کے لحاظ سے معلوم ہو.
٢. اسے احوالہ کیا جا سکے یا مشتری خود اسے اپنی تحویل میں لے سکتا ہو یا معاملہ عقلائی ہو جائے لہذا ایسا گھوڑے کو بیچنا جو بھاگ گیا ہو صحیح نہیں ہے جبکہ مشتری اسے نہ پکڑ سکتا ہو لیکن اگر مشتری کو احتمال ہو کہ مال کو تلاش کر لے گا اور اسے کم قیمت پر خرید لے تاکہ معاملہ عقلائی ہو جائے تو اس صورت میں صحیح ہے.
٣. ایسی خصوصیات جو جنس اور اس کی عوض میں ہوں اور جن کی وجہ سے معاملہ میں عوام کی رغبت میں فرق آجاتا ہے ان کو مشخص کرے.
۴. یہ کہ جنس یا اس کے عوض میں کوئی دوسرا حق نہ رکھتا ہو لذا جو مال انسان نے کسی دوسرے کے پاس گروی رکھا ہے اس کی اجازت کے بغیر اس کو نہیں بیچ سکتا.
٥. خود جنس کو فروخت کریں نہ کہ اسکی منفعت کو اگرچہ اس کا جائز ہونا قوت سے خالی نہیں ہے مثلاً کسی نے اپنے گھر کی منفعت کو ایک سال کے لئے بیچ یا تو صحیح ہے چنانچہ خریدار پیسہ کی جگہ پر اپنی ملک کی منفعت دے مثلاً کسی سے کوئی قالین خریدے اور اس کے عوض میں اپنے گھر کی ایک سال کی منفعت اس کے حوالے کر دے تو کوئی حرج نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org