Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بیچنے والے اور خریدار کے شرائط

بیچنے والے اور خریدار کے شرائط مسئلہ ۴١۴. بیچنے والے اور خریدار کے لئے سات چیزیں شرط ہیں.
١. بالغ ہوں
٢. عاقل ہوں
٣. حاکم شرع نے انھیں اپنے مال میں تصرف سے روکا نہ ہو
۴. خریدنے اور بیچنے کا قصد رکھتے ہوں لہذا اگر کوئی مثلاً مذاق میں کہے ہم نے اپنا مال بیچ دیا تو معاملہ باطل ہے
٥. انھیں کسی نے مجبور نہ کیا ہو.
۶. جو مال اور قیمت بعنوان عوض لے اور دے رہے ہیں اس کے مالک ہوں یا اس باپ یا دادا کے مانند ہوں جن کے پاس بچہ کا اختیار ہے.
٧. رشید ہوں اور ایک حد تک معاملات کی صورت سے واقف ہوں

سوال ۴١٥. اہل کتاب تاجروں کے ساتھ معمول اور روز مرہ کے معاملات انجام دینا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب: جن کے اموال کو اسلامی حکومت محترم سمجھتی ہے ان کے ساتھ معاملا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org