|
زکات فطرہ کا مصرف
مسئلہ٣٨٠. مال کی زکات کے جو آٹھ مصرف بتائے گئے ہیں اگرانھیں جگہوں پر زکات فطرہ کو خرچ کرے تو کافی ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ شیعہ فقیر کو دیا جائے.
سوال ٣٨١. کیا فقیر سادات کو زکات فطرہ دی جا سکتی ہے؟اور دئیے جانے کی صورت میں انھیں کس طرح دی جائے؟ جواب: سید اپنی زکات فطرہ سادات کو دے سکتا ہے لیکن غیر سید اپنی زکات فطرہ سید کو نہیں دے سکتا. سوال ٣٨٢. جس نے مدتوں اپنی زکات فطرہ اد انہیں کیا وہ گزشتہ سالوں کا فطرہ کس طرح حساب کرے؟ جواب: اسے موجودہ قیمت کے لحاظ سے حساب کرنا چاہئے.
|