|
زکات کا مصرف
مسئلہ ٣۶٥. زکوة آٹھ مقامات پر صرف کی جا سکتی ہے.
١. فقیر وہ شخص ہے کہ جس کے پاس اپنے اوراپنے اہل وعیال کے لئے سال بھر کے اخراجات نہ ہوں. ٢. مسکین کو دے، مسکین وہ شخص ہے جو فقیر سے بھی سے زیادہ سختی میں زندگی بسر کرتا ہے. ٣. اس شخص کو دے جو امام یا نائب امام کی طرف سے زکات اور جمع کرنے پر مامور ہو اور اس کی دیکھ بھال کرے اوراسے امام یا نائب امام یا فقراء تک پہنچائے. ۴. ان کفار کو جن کو زکات اگر دی جائے تو وہ دین اسلام کی طرف مائل ہو جائیں یا جنگ میں مسلمانوں کی مدد کریں. ٥. غلاموں کوخریدنا اورآزاد کرنا. ۶. اس مقروض کو جو اپنا قرض نہیں ادا کر سکتا. ٧. خدا کی راہ میں یعنی ان کاموں پر خرچ کرنا جو مسجد کی طرح عمومی فائدہ رکھتے ہوں مثلاً پل بنانا، راستہ صحیح کرنا جس کا سارے مسلمانوں کو فائدہ پہنچے اور اس جگہ جہاں اسلام کے لئے فائدہ ہو چاہئے وہ کسی بھی صورت میں ہو. ٨. ابن سبیل، یعنی وہ مسافر جو سفر میں محتاج ہو جائے. مسئلہ ٣۶۶. جس چیز کو انسان زکات کی بابت فقیر کو دے رہا ہے ضروری نہیں ہے کہ اس سے کہے یہ زکات ہے بلکہ اگر فقیر شرمندہ ہو تو مستحب ہے اس طرح کہ جھوٹ نہ ہو پیشکش کے نام سے دے لیکن زکات کی نیت کرے.
|