|
اعتکاف کے احکام
اعتکاف یعنی عبادت کے قصد سے«قربتہ الی اللہ»مسجد میں رہنا بلکہ مسجد میں صرف قربت کی نیت سے رہنا بھی کفایت کرے گا گرچہ قصد قربت کے ساتھ عبادت کا قصد ہونا احوط ہے اور جس وقت بھی روزہ رکھنا صحیح ہے اس میں اعتکاف کرںا بھی صحیح ہے اس کے لئے سب سے افضل وقت ماہ مبارک رمضان ہے اس میں افضل ماہ مبارک کے آخر دن ہیں اور اصل شرع کے مطابق اعتکاف مستحب ہے اسے خود اپنی طرف سے یا زندہ و مردہ کی نیابت میں انجام دیا جا سکتا ہے گرچہ زندہ کی نیابت میں انجام دے تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ ثواب حاصل کرنے کی امید سے انجام دے.
|