|
حرام اور مکروہ روزہ
مسئلہ٣١٣. عید فطر کے دن روزہ رکھنا حرام ہے نیز جس دن کے متعلق نہیں معلوم کہ آخر شعبان ہے یا اول رمضان اگر اول رمضان کی نیت سے روزہ رکھے تو حرام ہے.
مسئلہ٣١۴. جس کو علم ہو کہ روزہ اس کے لئے مضر نہیں ہے اگرچہ ڈاکٹر روزہ نہ رکھنے کو کہے اسے چاہئے کہ روزہ رکھے اور جس کو یقین یا گمان ہو بلکہ اگر ایک منطقی احتمال بھی دے کہ روزہ اس کے لئے مضر ہے تو اگرچہ ڈاکٹر کہے روزہ اس کے لئے مضر نہیں ہے اسے روزہ نہیں رکھنا چاہئے چونکہ میعار اور شرط ضرر کا خوف ہے نہ کہ یقین اور گمان اور احتمال کے ذریعے خوف حاصل ہو جاتا ہے لذا روزہ رکھے تو صحیح نہیں ہے.
|