Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: ١. کھانا اور پینا

١. کھانا اور پینا مسئلہ٢٧٠. اگر روزہ دار عمداً کوئی چیز کھا یا پی لے تو اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے وہ چیز چاہے بطور معمولی ہو (کھانے یا پینے والی چیز ہو) جیسے روٹی، پانی و غیرہ یا عام طور پر کھائی یا پی نہیں جاتی ہو جیسے مٹی، درخت کا عرق، چاہے کم ہو یا زیادہ حتی اگر کوئی مسواک کو منہ سے باہر لائے اور دوبارہ منہ میں لے جائے اور اس کی رطوبت کو نگل جائے تو اس کا روزہ باطل ہے مگر یہ کہ مسواک کی رطوبت منہ کے اندر جا کر اس طرح تمام ہو جائے کہ اسے باہر کی رطوبت نہ کہا جائے.

مسئلہ ٢٧١. سر اور سینہ کے بلغم کو نگلنا اگر وہ منہ کی فضا میں نہ پہنچا ہو تو کوئی مانع نہیں ہے لیکن اگر منہ کی فضا میں داخل ہو گیا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نہ نگلے.

مسئلہ ٢٧٢. انسان اپنی کمزوری کو دلیل بنا کر روزے کو ترک نہیں کر سکتا لیکن اگر اس کا ضعف اس درجہ زیادہ ہو کہ معمولاً اسے برداشت نہ کیا جا سکتا ہو تو روزہ نہ رکھنا اس کے لئے جائز ہے.

سوال ٢٧٣. جو لوگ دمے اور پھیپھڑے کے مریض ہیں وہ اگر اسپرے کا استعمال کریں تو کیا یہ ان کے روزے کے لئے مضر ہے؟
جواب: ظاہراً روزے کو باطل نہیں کرتا اور اس کا شمار کھانے اور پینے میں نہیں ہوتا.

سوال ٢٧۴. کیا روزہ دار مریض ماہ مبارک میں قوت کےلئے ڈرپ (گلو کوز) یا انجیکشن لے سکتا ہے؟
جواب: انجیکشن کے سلسلے میں احتیاط اس کے ترک کرنے میں ہے ہر چند کہ اس کو مبطل نہیں سمجھا جا سکتا اور اس پر کھانے اور پینے کا صادق آنا محل تأمل ہے بلکہ نہیں کہا جا سکتا لیکن بنا بر احتیاط واجب اس ڈرپ سے اجتناب کیا جائے جو غذا کی جگہ استعمال ہوتی ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org