Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: نماز آیات

نماز آیات مسئلہ 255. نماز آیات جس کا طریقہ بعد میں بیان ہو گا چار چیزوں کے ذریعہ واجب ہوتی ہے:
1. سورج گرہن.
2. چاند گرہن چاہے اتنا کم ہو کہ اس سے کوئی خوفزدہ نہ ہو.
3. زلزلہ چاہے اس سے کوئی نہ گھبرائے.
4. گرج چمک، سرخ و سیاہ آندھیوں کا چلنا اور ان جیسی چیزیں جس سے ایسی صورت پیدا ہو کہ اکثر لوگ ڈر جائیں نیز بنا بر احتیاط واجب زمینی وحشت ناک حوادث مثلاً زمین کے پھٹ جانے اور اندر دھنس جانے کی صورت میں اگر لوگ ڈر جائیں تو ان کے لئے نماز آیات پڑھی جانی چاہئے.

مسئلہ 256. جن چیزوں کے لئے نماز آیات واجب ہے، جس شھر میں بھی آئے صرف وہاں کے لوگوں کو نماز آیات پڑھنی چاہئے اور دوسری جگہ کے لوگوں پر نماز آیات پڑھنا واجب نہیں ہے لیکن اگر دونوں جگہیں اس درجہ نزدیک ہوں کہ دونوں ایک ہی شہر میں شمار ہوں تو اس دوسری جگہ کے لوگوں پر بھی نماز آیات واجب ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org