Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: نماز جمعہ کی کیفیت

نماز جمعہ کی کیفیت مسئلہ ٢٥٠. نماز جمعہ دو رکعت ہے اور اس کی کیفیت نماز صبح کی طرح ہے اور مستحب ہے کہ حمد و سورہ بلند آواز سے پڑھے اور پہلی رکعت میں حمد کے بعد سورہ «جمعہ» اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ منافقون پڑھے.

مسئلہ ٢٥١. نماز جمعہ میں دو قنوت ہیں اور دونوں ہی مستحب موکد ہیں پہلا قنوت پہلی رکعت کے رکوع سے پہلے ہے اور دوسرا قنوت دوسری رکعت کے رکوع کے بعد ہے.

مسئلہ ٢٥٢. نماز جمعہ میں دو خطبے ہیں جو اصل نماز کی طرح واجب ہیں اور یہ خطبے امام جمعہ کے ذریعے دیے جانے چاہیئں اور ان دو خطبوں کے بغیر نماز جمعہ محقق نہ ہو گی.

مسئلہ ٢٥٣. واجب ہے کہ امام جمعہ دونوں خطبوں کو نماز جمعہ سے پہلے پڑھے اور اگر پہلے نماز بجا لائے تو باطل ہے اور اگر وقت باقی ہے تو خطبے دینے کے بعد نماز جمعہ پھر سے پڑھے لیکن اگر مسئلہ کے حکم سے نا واقف تھا یا غلطی سے ایسا کیا ہو تو خطبوں کا اعادہ ضروری نہیں ہےبلکہ نماز کو دوبارہ پڑھنا بھی ضروری نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org