|
نماز جمعہ کی شرائط
مسئلہ ٢٤٤. نابینا، مریض اور جن لوگوں کے لئے نماز جمعہ میں جانا مشقت کا باعث ہو اسی طرح عورتوں سے بھی نماز جمعہ ساقط ہے لیکن اگر شریک ہو جائیں تو پھر نماز ظہر پڑھنے کی ضرورت نہیں.
مسئلہ ٢٤٥. نماز جمعہ، جماعت کی شکل میں قائم ہونی چاہئے اسے فرادی نہیں پڑھا جا سکتا. مسئلہ ٢٤٦. وہ تمام شرائط جو نماز جماعت میں ضروری ہیں نماز جمعہ میں بھی ضروری ہیں مثلاً حائل نہ ہو، امام کی جگہ بلند نہ ہو، حد سے زیادہ فاصلہ نہ ہو، و غیرہ. مسئلہ ٢٤٧. دو نماز جمعہ کے درمیان حداقل فاصلہ ایک فرسخ ہے.
|