|
امام جماعت کے شرائط
مسئلہ٢٣٣. امام جماعت کو عاقل، شیعہ اثناعشری، عادل اور حلال زادہ اور بنا بر احتیاط مستحب بالغ ہونا چاہئے اور اسے چاہئے کہ نماز کو بطور صحیح ادا کرے نیز احتیاط مستحب ہے کہ اگر مأموم مرد ہے تو امام کو بھی مرد ہونا چاہئے اور غیر ممیز بچے کی اقتدا کرنا جائز نہیں ہے.
سوال٢٣٤. اس کے پیش نظر کہ امام جماعت کی شرطوں میں سے ایک شرط عدالت ہے تو عادل کی شناخت کا معیار کیا ہے؟ جواب: معیار اس کی عدالت اور حسن ظاہر کے متعلق اس کا ذاتی اطمینان یا دو عادلوں کی گواہی یا ایسی شہرت جس سے اطمینان حاصل ہو جائے یا بعض اہل محل کا اقتدا کرنا جو باعث اطمینان ہو.
|