|
باپ کی قضا نماز جو بڑے بیٹے پر واجب ہے
مسئلہ ٢٢٥. اگر باپ اپنی نماز اور روزہ بجا نہ لائے چنانچہ اس نے نافرمانی کی وجہ سے ترک نہ کیا ہو اور اس کی قضا کر سکتا ہو تو بڑے بیٹے پر واجب ہے کہ اس کی وفات کے بعد بجا لائے یا اس کے لئے کسی کو اجرت دے کر ادا کرائے نیز جن روزوں کو سفر میں نہیں رکھا اگرچہ وہ اس کی قضا کر سکتا تھا تو احتیاط واجب یہ ہے کہ بڑا بیٹا اس کی قضا کرے یا کسی کو اجرت دے کر رکھوا لے.
|