Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: انعکاس
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: اسلامی انقلاب کے لئے قربانیاں دینے والوں پر ظلم نہیں ہونا چاہئے/ حقوق العباد کو مد نظر رکھے بغیر صرف استغفراللہ کہنے کا کوئی فائدہ نہیں.
عید الفطر کے موقع پر حضرت آیت اللہ العظمی صانعی نے فرمایا: اسلامی انقلاب کے لئے قربانیاں دینے والوں پر ظلم نہیں ہونا چاہئے/ حقوق العباد کو مد نظر رکھے بغیر صرف استغفراللہ کہنے کا کوئی فائدہ نہیں.
تمام انسانی معاشروں میں بدبختی اور بیچارگی کا عامل جھوٹ ہے/ جو دقت نظر اور اہل علم ہیں ان کو بات کرنے کا موقع دینا چاہئے/ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارا معاشرہ ایسی سمت و سو اختیار کر چکا ہے جس میں حسن ظن اٹھ چکا ہے/ اسلام استبداد کا دین نہیں.
آپ نے فرمایا پوری تاریخ میں مظلوم واقع ہونے والوں پر اسی جھوٹ کے حربے سے ہی ظلم کیا گیا ہے، آپ نے فرمایا: یہ ایک بہت بڑا گناہ ہے جو کسی کے بارے میں کہا جائے کہ فلان شخص یہ کام کیا کرتا ہے؛ اگر یہ کہہ کر اس پر ظلم کیا جائے تو اگر جس شخص نے بھی ایسا کیا ہو صرف استغفراللہ کہہ کر اور اللہ تعالی سے معافی مانگ کر سب کچھ ختم نہیں ہو جاتا، کیونکہ صرف استغفراللہ کہہ کر اگر حقوق العباد کا خیال نہ رکھا جائے تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا.
ایلنا خبررساں ایجنسی کے مطابق عید الفطر کے موقع پر مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے آپ کے دفتر میں نماز عید ادا کی. اس موقع پر آپ نے نماز عید کی امامت کے فرائض ادا کیے اور نماز کے بعد عید الفطر کی نماز کے خطبوں میں فرمایا: تمام انسانی معاشروں میں اور بالخصوص اسلامی معاشروں میں بدبختی اور بیچارگی کا عامل جھوٹ ہے/ جو دقت نظر اور اہل علم ہیں ان کو بات کرنے کا موقع دینا چاہئے/ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ہمارا معاشرہ ایسی سمت و سو اختیار کر چکا ہے جس میں حسن ظن اٹھ چکا ہے/ اسلام استبداد کا دین نہیں.
تاريخ: 2014/07/30
ويزيٹس: 10570





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org