دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حضرت آیت اللہ العظمی صانعی کی اہلیہ کی مجلس ترحیم، حسینیہ شہدا میں منعقد کی گئی
حضرات آیات عظام اور مختلف عوام کی پر جوش شرکت سےحضرت آیت اللہ العظمی صانعی کی اہلیہ کی مجلس ترحیم، حسینیہ شہدا میں منعقد کی گئی
حضرت آیت اللہ العظمی صانعی کی شریکہ حیات، مرحومہ حاجیہ خانم شفیعی کی مجلس ترحیم، قم کے حسینیہ شہداء میں منعقد کی گئی، جس میں مختلف آیات عظام، مراجع تقلید کے نمائندوں، علماء کرام اور عوام کے مختلف گروہوں نے شرکت فرمائی.
اس مجلس میں آیت اللہ شیخ حسن صانعی، حضرات آیات عظام شبیری زنجانی، گرای اور آیت اللہ محقق داماد، آیت اللہ امینی اور آیت اللہ فیض گیلانی نے شریک ہو کر اس صدمے کے لئے حضرت آیت اللہ العظمی صانعی کو تعزیت پیش کی.
اسی طرح مراجع عظام تقلید حضرت آیت اللہ العظمی منتظری، وحید خراسانی، صافی گلپایگانی، موسوی اردبیلی، نوری ھمدانی، فاضل لنکرانی، سید صادق شیرازی، بیات زنجانی، آذری قمی، یثربی اور ملکوتی، حضرت امام خمینی کے خاندان کی طرف سے، حفظ و نشر آثار حضرت امام خمینی، مجمع محققین و مدرسین، پارلیمنٹ کے ممبران، حجج اسلام سید حسن، سید یاسر اور سید علی خمینی، اسی طرح سیاسی شخصیات اور حضرت امام خمینی(س) کے یار و احباب من جملہ امام جمارانی، نظام زادہ، موسوی تبریزی، مجید انصاری، فیض مشکینی، منتجب نیا، موسوی لاری، یونسی، سروش محلاتی و ... نے اس مجلس میں شریک ہو کر، آپ کی اور آپ کے تمام لواحقین کو تعزیت پیش کی. تاريخ: 2012/02/04 ويزيٹس: 9154