Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: ملاقاتيں
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی: لوگوں کو اتنی آگاہی اور اطلاع دینی چاہئے کہ عوام فریب اور عوامی حقوق کے غاصبین کو معلوم ہو جائے کہ لوگوں کو ان کے کرتوتوں کا علم ہے
تھران لاء کالج کے «تجدد آرگنائزیشن» کے اراکین اور مرکزی صوبہ کے کچھ اساتذہ نے آپ سے ملاقات کی حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی: لوگوں کو اتنی آگاہی اور اطلاع دینی چاہئے کہ عوام فریب اور عوامی حقوق کے غاصبین کو معلوم ہو جائے کہ لوگوں کو ان کے کرتوتوں کا علم ہے
تھران لاء کالج کے «تجدد آرگنائزیشن» کے اراکین اور مرکزی صوبہ کے کچھ اساتذہ نے آپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آپ نے فرمایا: «ہم کئی بار امام خمینی کے افکار کی مخالفت کے بارے میں وارننگ دے چکے ہیں اور یہ آپ طالب علموں، اساتذہ اور تمام امام خمینی (سلام اللہ علیہ) سے عقیدت رکھنے والوں کا فرض بنتا ہے کہ تمام معاشرے کو آگاہ کریں کہ امام کے افکار کی مخالفت کا زمینہ فراہم کیا جا رہا ہے اور اس کی نشانیاں یہی ہیں کہ امام کے بعض افکار کو ختم کیا جانا اور امام کے خاندان کی توہین اور امام خمینی اور انقلاب کے قریبی وفادار دوستوں کو میدان سے ہٹایا جا رہا ہے»۔
حضرت امام خمینی کے اس برجستہ شاگرد نے اس بات کی طرف اشارہ فرماتے ہوئے کہ بعض لوگوں کی محبوبیت کا راز ہی اسی میں چھپا ہوا ہے کہ وہ امام کے افکار کو ختم کرنے کے در پے ہیں، فرمایا: «آج کچھ لوگ اپنے پرانے خوابوں کی تعبیر کر رہے ہیں اور افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ موجودہ فضا میں، لوگوں کے حقوق کے غاصب، صاحبان اقتدار بھی معاشیات اور سیاست کو اپنے ہاتھ میں لینے کے علاوہ، ان کی کوشش ہے کہ لوگوں کے افکار اور ان کی دینی سوچ پر بھی مسلط ہو جائیں۔ آپ نے مزید فرمایا: «کہیں ایسا دن نہ آ جائے جب دین کو اپنی طاقت کو برقرار رکھنے کا وسیلہ بنا لیں۔ اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہے کہ دوسروں پر دباؤ ڈالا جاتا ہے اور پوچھ گچھ کی جاتی ہے کہ مثال کے طور پر تمہارا کون سے روحانی سے تعلق رابطہ ہےِ؟ یا کون سی مسجد میں نماز پڑھتے ہو و غیرہ ۔۔۔!»۔
مرجع عالیقدر نہ مزید فرمایا: «البتہ مایوس نہیں ہونا چاہئے؛ کیونکہ اللہ تعالی کا ارادہ یہی ہے کہ ظم اور ظالم نہیں رہیں گے۔ ایک دن ایسا ضرور آئے گا جب عوامی حقوق کے غاصبین اور تمام وہ لوگ جو عوام کو اذیت و آزار دیتے رہے ہیں، اپنے اعمال سے تھک جائیں گے اور ہمیں امید وافر ہے کہ ان کا انسانی اور دینی ضمیر جاگ جائے گا اور اپنے ان کاموں سے باز آ جائیں گے۔ آپ کا بھی فرض بنتا ہے کہ لوگوں کو آگاہی اور اطلاع دیں اور اس آگاہی کو وسعت دیں یہاں تک کہ عوام فریب اور لوگوں کے حقوق کو غصب کرنے والوں کو احساس ہو جائے کہ لوگ ان کے کرتوتوں سے آگاہ ہیں اور ان کے مخالف بھی ہیں، البتہ یہ تمام آگاہی دینے کا امر اسلامی اور شرعی دائرے کے اندر ہونا چاہئے۔»
تاريخ: 2010/05/08
ويزيٹس: 8255





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org