دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: دين کو آلہ کار بنا کر اپنے سياسي مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے عوام فريبي جس صورت ميں اور جس لباس ميں بھي کي جائے، اس کا شکست اور ناکامي کے علاوہ کوئي بھي نتيجہ نہيں ہو گا.
تبريز اور قم کي ميڈيکل سائنس کے طالب علموں کي آپ سے ملاقاتدين کو آلہ کار بنا کر اپنے سياسي مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے عوام فريبي جس صورت ميں اور جس لباس ميں بھي کي جائے، اس کا شکست اور ناکامي کے علاوہ کوئي بھي نتيجہ نہيں ہو گا.
حضرت آية اللہ العظمي صانعي (ادام اللہ ظلہ الشريف) نے تبريز اورقم کي ميڈيکل سائنس کے طالب علموں سے ملاقات کے دوران مذکورہ نکتے کو ذکر کرتے ہوئے، حضرت امام حسين عليہ السلام کے چہلم اور اہل بيت عليھم السلام کے مصائب کا ذکر کرتے ہوئے فرمايا: آپ نوجوانوں اور جوانوں کا فرض بنتا ہے کہ (ملک ميں جاري) مسائل پر پوري دقت اور توجہ سے غور کريں اور ان سے آساني سے مت گذر جائيں، کيونکہ آج کل عوام فريبي اور فکري استعمار کي خاطر اور چند روزہ دنيا کي رياست کے لئے، دين کے عظيم اور گران سرمايے کو استعمال کيا جاتا ہے اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دين کيسے معاشرے ميں پھيل چکا ہے اور اس کي کتني تاثير ہے جو کل کي نسبت آج اس کا اثر بہت زيادہ ہے.
آپ نے آگے فرمايا: دين کے ابزاري استعمال اور اپنے سياسي مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے عوام فريبي جس صورت ميں اور جس لباس ميں بھي کي جائے، اس کا شکست اور ناکامي کے علاوہ کوئي بھي نتيجہ نہيں ہو گا، کيونکہ آج کا معاشرہ اتنا ترقي کر چکا ہے کہ اس قسم کے مسائل کو بہت جلدي بھانپ ليتا ہے اور وہ لوگ جو عوام فريبي سے کام لينا چاہتے ہيں اور عوام کو بعض ظاہري اور جذباتي چيزوں سے دھوکہ دينا چاہتے ہيں، ان کو معلوم ہونا چاہئے اپنے مقاصد کو کبھي بھي حاصل نہيں کر سکيں گے اور ان کو ناکامي ہو گي. تاريخ: 2007/03/07 ويزيٹس: 5643