Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: کامیابی کا راز پائیداری میں ہی چھپا ہے اور اللہ تعالی کی رحمتوں سے نا امید ہو جانا خود گناہ کبیرہ ہے.
ایران میں صدارتی الیکشن کے بعد پیش آنے والے مسائل کے بارے میں آپ کا بیان کامیابی کا راز پائیداری میں ہی چھپا ہے اور اللہ تعالی کی رحمتوں سے نا امید ہو جانا خود گناہ کبیرہ ہے.
بسمه تعالی

«وَزُلْزِلُوا حَتَّى يَقُولَ الرَّسُولُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ مَتَى نَصْرُ اللهِ أَلاَ إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ»

اسلامی ایران کی عزیز و شریف قوم!
گذشتہ چند دنوں میں ہم سب نے دیکھا کہ یونیورسٹیوں اور طلبہ کی رہائش گاہوں پر حملہ ہوا اور اس ملک عزیز کے فرزندوں کی ایک کثیر جماعت کو مارا پیٹا گیا یا ان کو جیلوں میں روانہ کر دیا گیا، یہاں تک کہ رسمی اعداد و شمار کے مطابق بیس آدمی جان بحق اور ہزار سے زیادہ لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا ہے اور اسی طرح دیکھا گیا ہے کہ حکومت کے انحصار میں رہنے والے میڈیا سے بعض قیدیوں کو اقبال جرم کرتے ہوا دکھایا گیا ہے جو سب پر عیاں ہے کہ کم از کم ملزموں کا قید میں ہونے اور خاص شرائط کی وجہ سے اس اقبال جرم کرنے کی کوئی شرعی، قانونی اور عقلانی حیثیت نہ پہلے تھی اور نہ اب ہے؛ لیکن انسان کو چاہئے اس قسم کے مظالم، اذیتیں، صعوبتیں، حیلے، فریب جھوٹ و غیرہ ... سے نہ گھبرائے اور اپنا شرعی اور قانونی حق حاصل کرنے اور عوام کی اپنی تقدیروں پر حاکمیت کے حق کے حصول کے لئے مسلسل کوشش کرے، کیونکہ ایک تو اللہ تعالی کی رحمتوں سے نا امید ہو جانا خود گناہ کبیرہ ہے اور دوسرا یہ کہ یہ اس وعدے کے خلاف ہے جو قرآن کریم نے مسلمانوں کی کامیابی کے بارے میں دیا ہے کہ «أَلاَ إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ».
اور یہ کیسے نہ ہو، حالانکہ تمام اخباری سنسرشپ کے با وجود، مثال کے طور پر خبروں والے ویب سایٹوں کو بند کرنے، اخباروں کو بند کرنے، میڈیا میں فعال کارکنوں، اور سیاسی افراد کی جیل بندی، اور حتی کہ ایس ایم ایس سروس میں رکاوٹ ڈالنے کے با وجود بھی اخیری وقائع کے بارے میں عمومی اور بین الاقوامی آگاہی دن بدن بڑھ رہی ہے، جو ایران کی عظیم قوم کی آگاہانہ اور پر وقار حرکت کا نتیجہ ہے. امید یہی ہے کہ پوری قوم خاص طور پر جوان طبقے کے حقوق سے دفاع کرنے اور ان کے دینی عقائد اور اسلامی جمہوریہ کے نظام کے تحفظ کی تحریک، پوری درایت، متانت، آگاہی دینے کے ذریعے اور امن و سکون اور اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین پر حقیقی معنوں میں عمل کرتے ہوئے اور یہ کہ ظالموں کے ہاتھ کوئی بہانہ نہ دیتے ہوئے یوں ہی جاری رہے گی، کیونکہ کامیابی کا راز پائیداری میں ہی چھپا ہے، اور ایسا کیونکر نہ ہو جبکہ جیسا کہ حضرت حجة الاسلام و المسلمین جناب اقای مہدی کروبی (دامت افاضاتہ و برکاتہ) اور اسی طرح ہمارے مکرم اور مٶمن دوست اور حضرت امام خمینی کے با وفا ساتھی جناب اقای میر حسین موسوی (دام عزہ و توفیقہ) کے خطوط میں بیان کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن اور ووٹنگ کے طریقے اور گارڈین کونسل کے رویہ پر اعتراض رکھنے والے امیدواروں کی نظر میں حکومت سیاسی اور قانونی طور پر بالکل مشروعیت نہیں رکھتی اور اس کی نفی کرتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ اور عوام کا بہت بڑا حصہ انتخابات میں پیش آنے والے شبہات سے مطمئن نہیں ہوئے ہیں، اور یوں عوامی حمایت اور ٹیک نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے جو آگے بڑھ کر قانونی اور مدنی مشکلات میں مبتلا ہو سکتی ہے.
آخر میں ان تمام اہلکاروں کو متنبہ کرتا ہوں جن کا فرض یہ ہے کہ نظم اور عوام کی جان و مال و ناموس کی حفاظت کریں، کہ کوئی بھی حکم اور فرمان عوام کے حقوق پر دست اندازی کرنے کا وسیلہ نہیں بن سکتا (کیونکہ یہ حرام اور گناہ اور معاف نہ ہونا والی معصیت ہے) کیونکہ «لا طاعة لمخلوق فی معصیة الخالق»، چہ جائیکہ ان کو مارنے، ان کو زخمی کرنے یا ان کو قتل کرنے کی نوبت آئے جو دنیا میں تذلیل اور آخرت میں عذاب کا موجب بنے گی.

يوسف صانعی
12/4/1388
10رجب المرجب1430

تاريخ: 2009/07/03
ويزيٹس: 8204





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org