Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: اسلامي اور انساني مقامات مقدسہ کي ويراني کي خباثت کو بيان کرنے سے قلم اور زبان قاصر ہيں.
دوسری مرتبہ امامين عسکريين (عليھما السلام) کے حرم کي تباہی پر آپ کا بيان اسلامي اور انساني مقامات مقدسہ کي ويراني کي خباثت کو بيان کرنے سے قلم اور زبان قاصر ہيں.
بسمہ تعالي


«اللھم انا نشکوا اليک فقد نبينا و غيبة ولينا و کثرة عدونا و شدة الفتن بنا»

امامين عسکريين سلام اللہ عليھما کے حرم کو جو ان کا ذاتي گھر بھي ہے، دوسري بار شھيد کرنے کا واقعہ بہت بڑي اور گھنوني جنايت ہے اور تمام اسلامي اور انساني اور انساني حقوق کے اصولوں کے بر خلاف ہے اور يہ جنايت جو اسلامي اور انساني مقامات مقدسہ کي ويراني ہے اس کي خباثت کو بيان کرنے سے قلم اور زبان قاصر ہيں. اس سلسلے ميں تمام لوگوں پر، اقوام عالم، الھي اديان اور دنيا کے آزادمردوں اور انساني حقوق کے حقيقي حاميوں خاص طور پر مسلمانوں اور شيعوں کو چاہيے کہ جس طرح سے بھي ہو سکے، اظہار نفرت کريں اور اس ننگين عمل کي اپني بساط کے مطابق زبان اور قلم سے مذمت کريں. اور تمام دلسوز ارباب اختيار کھ چاہئے ايک دوسرے کا ہاتھ بٹا کر اس قسم کي جنايات جو دہشت گردوں کے غير انساني افکار سے نشئت ليتي ہيں، ان کا قلع، قمع کريں.
آخر ميں اس عظيم مصيبت کو حضرت ولي عصر، اس عالم کے حقيقي وارث (روحي و ارواح العالمين لتراب مقدمہ الفداء) اور تمام مراجع عظام خاص طور پر حضرت آيت اللہ العظمي سيستاني و تمام عزادار شيعوں کي خدمت ميں تعزيت پيش کرتے ہيں اور تمام داغديدہ اور عراقي عوام سے چاہتے ہيں کہ شيعہ اور اہل سنت کے بزرگ اور دلسوز علماء، خاص طور پر حضرت آية اللہ العظمي سيستاني کي نصايح پر عمل کريں اور تفرقہ اور فتنہ گروں کے پھيلائے ہوئے جال ميں پھنسنے سے پرہيز کريں.


قم المقدسہ
يوسف صانعي
۲۷ / جمادي الاول / ۱۴۲۸
تاريخ: 2007/06/13
ويزيٹس: 7985





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org