Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: استخاره
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   

استخاره استخارہ کا مطلب «خير اور نيکي کي طلب» ہوتا ہے. بعض شريعت کے پابند لوگوں کي يہ روش بن چکي ہے کہ جب کوئي اہم کام انجام دينا چاہتے ہيں، تو پہلے ماہر افراد سے مشورہ کرتے ہيں يوں اس کام کے تمام مثبت اور منفي پہلوؤں کو مد نظر لاتے ہيں، ليکن اس کے با وجود، اگر اب بھي تحير کا شکار ہوں اور اس کام کو انجام دينے يا اس کو ترک کرنے کے بارے ميں مردد ہوتے ہيں تو استخارے کا سہارا ليتے ہيں? جو ايک قسم کا اللہ تعالي سے مشورہ لينا ہے، اس طريقے سے وہ اس کام کے بارے ميں اپنے تحير اور ترديد کو ختم کرتے ہيں. استخارے کي مختلف قسميں ہيں ليکن سب سے زيادہ معتبر استخارہ، «استخارہ ذات الرقاع» ہے.

حضرت امام صادق عليہ السلام سے نقل کي گئي ايک روايت ميں ملتا ہے کہ آپ نے فرمايا: «جب کوئي اہم کام کرنا چاہو، تو کاغذ کے چھ ٹکڑے لے کر ان ميں سے تين ميں لکھو ««بسم الله الرّحمن الرحيم، خِيَرَةُ مِنَ اللهِ العزيز الحكيم لفلان بن فلانه «لا تفعل» اور باقي تين ٹکڑوں ميں «لاتفعل» کي جگہ لکھو «افعل». اور فلان بن فلانة کي جگہ اپنا اور اپني والدہ کا نام لکھنا ہوگا. ان کاغذ کے ٹکڑوں کو اپني جانماز کے نيچے رکھ کر دو رکعت نماز پڑھو. نماز سے فارغ ہو کر سجدہ کرو اور سو مرتبہ کہو: «اَسْتَخيرُ اللهَ بِرَحْمَتِهِ خِيَرَةً فى عافِيَة» پھر سيدھا ہو کر بيٹھ جاؤ اور پڑھو: «اَللّهم خِرْلى واخْتَرْلى فى جميع امورى فى يُسْر مِنك و عافية»، پھر کاغذ کے تمام ٹکڑوں کو آپس ميں ملا کر ايک ايک کر کے کھولو. اگر متواتر «افعل» والے تينوں کاغذ پہلے نکليں تو اس کام کو انجام دو. اور اگر ايک کے بعد ايک «لاتفعل» نکليں تو اس کام کو ترک کر دو. اگر بعض «افعل» اور بعض «لاتفعل» نکليں تو پانچ کاغذوں تک نکالو. اگر «افعل» والے زيادہ ہيں تو کام کو انجام دو اور اگر «لاتفعل» والے زيادہ ہيں تو اس کام کو ترک کر دو اور چھٹے کاغذ کو کھولنے کي ضرورت نہيں ہے. «والله العالم».

جس طرح کے پہلے بتايا جا چکا ہے، استخارہ ايسے کام کے بارے ميں حيراني اور ترديد سے نکلنے کے لئے ہوتا ہے جو شرعي اور عقلي طور پر اچھا فعل ہو. اور کبھي بھي حرام اور غير شرعي اور غير عقلي کاموں کے لئے استخارہ نہيں کيا جاتا. اس بات کو بھي ذہن ميں رکھنا چاہئے کہ شرعي لحاظ سے استخارہ پر عمل کرنا، واجب نہيں ہے. لھذا دفتر ہذا نے مؤمنين کي سہولت کے لئے سائٹ کے ذريعہ استخارہ لينے کي سروس کا آغاز کيا ہے.

دھيان رکھنا چاہئے کہ دفتر ہذا شادي اور طلاق کے سلسلے ميں کوئي استخارہ نہيں کرتا.

نوٹ : پہلے نيت فرما کر باکس پر نشان لگائيے، اس کے بعد ديے گئے کوڈ کو نيچے لکھيے اور آخر ميں استخارہ کي «ترسيل» کا بٹن دبائيے.

استخارہ کي درخواست

کوڈ :
کوڈ :
نيت کيجئے

استخارہ کا جواب حاصل کيجئے.

براہ کرم! اپنے استخارے کا کوڈ نمبر درج کيجئے:
تائيد


تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org