Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: سوانح حيات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: سیاسی جد و جہد اور مقابلہ
سیاسی جد و جہد اور مقابلہ
آپ کے اغلب سیاسی مقابلے اور انقلابی جد و جہد اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے ثقافتی اور تبلیغاتی میدان میں تھی اور ظلم سے مقابلہ تبلیغ، تقریر، مظاہروں میں شرکت، اشتہار، سیاسی بیان کی صورت میں تھاـ اسلامی انقلاب کی اسناد سے متعلق کتا ب کی تیسری جلد کے مطابق حضرت آیة اللہ العظمی صانعی کا نام اور دستخط تیس انقلابی اور سیاسی اشتہار کے ذیل میں موجود ہے جس میں سب سے اس خط کے نیچے سے جو امام کے ترکی سے نجف جانے کے وقت قم کے علماء نے انقلاب کے عظیم راہنما کو لکھا تھاـ
اس طرح سب سے آخری بیان کہ جس میں آپ کا نام اور دستخط دوسرے انقلابیوں کے ساتھ نظر آتا ہے وہ بیان ہے جو بختیار کی حکومت کی مخالفت میں ١٧-١٠-١٣٥٧ ھجش کو صادر ہواـ ظاہر ہے کہ وہ سارے بیان مذکورہ کتاب میں درج نہیں ہیں ـ
قم کے علماء کا سب سے اہم اور شدیداللحن بیان «شاہ کے ایران کی حکومت ترک کرنے» کے متعلق ہے جو حوزہ علمیہ کے اساتیذ و افاضل کی تائید سے عمل میں آیا اس کے ذیل میں بھی حضرت آیة اللہ صانعی کا ںام اور دستخط موجود ہےـ مذکورہ بیان اس زمانہ کے دیگر سیاسی بیانوں کی طرح بہت ہی حساس اور خطرناک تھا ایسا تھا کہ حرف واقعی انقلابی اور امام (قدس سرہ) کے بہت ہی نڈر ساتھی اس پر دستخط کرنے کی جرأت کر سکتے تھےـ جبکہ انھیں سے بعض بیان پہلوی حکومت کی نظر میں معاف کرنے کے قابل نہیں تھے اور باعث قتل تھے شاید ایسے ہی خطرناک عواقب سے خوف سبب ہوا کہ اس بیان (شاہ حکومت ترک کرے) کے نیچے معدودے چند علماء نے دستخط کیاـ
پہلوی حکومت کے گرگ، اسلامی انقلاب کی روزافزوں ترقی کو روکنے کےلئے مسلسل اس کوشش میں تھے کہ امام خمینی (قدس سرہ) کی مرجعیت کو مشکوک کردیں اور آپ کی علمی، سیاسی اور مذہبی صلاحیت کو اذہان عمومی میں مخدوش کردیں ـ اس کے پیش نظر حوزہ علمیہ کے کچھ علماء و افاضل جن میں حضرت آیة اللہ صانعی بھی تھے سب نے مل کر سیاسی و علمی جدو جہد کا کچھ حصہ اس پہلوی دام کو ناکارہ بنانے اور حضرت امام خمینی کی مرجعیت کو ثابت کرنے کے لئے مخصوص کر دیاـ
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org