Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: ملاقاتيں
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: اسلام کي بنياد تعقل اور سوچ پر رکھي گئي ہے،
اصفہان کے بعض ڈاکٹرز اور انجنئير حضرات کي آپ سے ملاقات اسلام کي بنياد تعقل اور سوچ پر رکھي گئي ہے،
اس ملاقات ميں پہلے حاضرين نے اپنا تعارف کرايا، اس کے بعد حاضرین میں سے ایک نے سب کی طرف سے عرض کی: «آپ نے ہمیں موقع دیا تا کہ قریب سے آپ کے نظریات سے واقفیت ہو سکے، آپ کے بہت شکر گزار ہیں.»
انہوں نے فرمایا: «کبھی کبھی ڈاکٹری میں اور اسی طرح سماجی لحاظ سے ہمارے ذہنوں میں سوال اٹھتے تھے، جن کا جواب نہیں ملتا تھا، لیکن جب سے آپ کے فتاوی اور نظریات سے آگاہی ہوئی ہے، ہماری بہت سی مشکلات حل ہو چکی ہیں. ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا تعبد کو تعقل پر برتری ہے یا نہیں؟»
حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے بھی حاضرین کو خوشامد کہتے ہوئے فرمایا: «اسلام کی بنیاد ہی تعقل پر استوار کی گئی ہے، آپ کبھی بھی جو چیز عقل سے جوڑ نہ رکھتی ہو، اس کو اسلامی نہ سمجھنا اور اس کو قبول مت کرنا.»
آپ نے مزید فرمایا: «بنیادی طور پر قرآن اور سنت، عقل اور عقلانیت پر تاکید کرتے ہیں اور مختلف روایات میں اس کے بنیادی ہونے کے بارے میں بتایا گیا ہے جو دوسرے کسی بھی دین میں ایسا نہیں ہے.»
تاريخ: 2009/04/18
ويزيٹس: 11808





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org