Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے شیراز میں مسجد قبا پر حملہ کی مذمت کی
حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے شیراز میں مسجد قبا پر حملہ کی مذمت کی
ایک مخصوص ٹولے کی طرف سے شیراز میں مسجد قبا (آتشی ھا)، پر حملہ اور ماہ مبارک رمضان کی بے حرمتی اور اسی طرح حضرت آیۃ اللہ العظمی دستغیب کی توہین کے واقعے کے بعد، حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے، آپ سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے، ان بلوائیوں کے اقدامات کی مذمت کی اور اس واقعہ میں ہونے والے زخمی اور صدمہ دیکھنے والے افراد کے ساتھ ہمدردی کی۔
آپ نے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینے کے سلسلے میں حضرت آیۃ اللہ دستغیب کے صبر و پائیداری کو سراہا اور آپ اور آپ کے دوستوں کے لئے کامیابی کی تمنا کی۔
اسی طرح، اس سے پہلے حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے حجۃ الاسلام و المسلمین کروبی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے، ان کے گھر کا گھیراؤ اور اس پر حملہ کی مذمت کی۔
کچھ بلوائیوں کی طرف سے حجت الاسلام و المسلمین کروبی کے گھر پر حملہ اور اس کا چار راتوں سے گھیراؤ کیے جانے کے سلسلے میں، حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی نے آپ سے فون پر رابطہ کر کے اس اقدام کی بہت شدت سے مذمت کی اور فرمایا اس قسم کے اعمال غیر انسانی ہیں۔
آپ نے اس حادثے کی مذمت کرتے ہوئے، آپ کو عوام کے حقوق کا دفاع اور فاسد ہونے والے نظام کی اصلاح کے لئے صبر و پائیداری کی تاکید فرمائی۔
آپ نے اس فون رابطے پر حجۃ الاسلام و المسلمین کروبی کی اہلیہ فاطمہ کروبی سے بھی اپنی پریشانی کا اظہار فرمایا۔
تاريخ: 2010/09/06
ويزيٹس: 9846





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org