|
امربالمعروف کے مختلف مسائل
سوال ۴٠۴. جسمانی اذیتیں پہنچانا یا نہایت سختی سے پیش آنا اگر عدل وانصاف کے قیام اور امربالمعروف ونھی عن المنکر کے لئے ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب: یہ عوامی نمائندوں کے تصویب شدہ قانون کے تابع ہے. سوال ۴٠٥. دین اسلام میں زنا کرنا شراب پینا جوا کھیلنا وغیرہ حرام ہے تو کیا شرعاً انھیں دیکھنے کی صورت میں ان سے متعلق اداروں کو اطلاع دی جا سکتی ہے؟ جواب: خبر دینا لازم نہیں ہے اگر نہ کہیں تو مذموم اور برا ہے چونکہ حدود الہی میں شبہ کی بنا پر تخفیف ہو جاتی ہے ہاں مگر یہ کہ نھی عن المنکر کے عنوان سے ہو جو اپنے کچھ شرائط کے ساتھ مشروط ہے یا پھر دوسروں پر بھی فساد کا اثر ہونے کا خطرہ ہو تو اس صورت میں خبر دینا ضروری ہے. سوال ۴٠۶. آیا جذاب اور نظروں کو حیرت میں ڈالنے والے رنگین کپڑوں کا استمال(لڑکیوں کے لئے)منکرات میں شمار ہو گا؟ جواب: جوانوں اور غیر مردوں کی نظروں کو جذب اور انھیں تحریک کرنے میں منکر ہونے کا معیار یہ ہے کہ وہ لباس ان کے گناہ میں آلودہ ہونے کا موقع فراہم کرے لہذا رنگوں، عورتوں، مردوں، وقت اور جگہ کے اعتبار سے اختلاف ان کے منکر ہونے میں بھی اختلاف کا باعث ہے یعنی ایک عورت کا لباس کسی جگہ تحریک کرنے والا نہ ہو لیکن وہی لباس ایک دوسری عورت کے لئے دوسرے شرائط میں تحریک کرنے والا ہو.
|