Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: وہ چیزیں جو مجنب پر حرام ہیں

وہ چیزیں جو مجنب پر حرام ہیں مسئلہ ٧٨. پانچ چیزیں مجنب پر حرام ہے:
١. بدن کے کسی حصہ کو قرآن کی تحریر پر یا خدا کے نام سے مس کرنا اسی طرح انبیاء کرام اور ائمہ معصومین علیھم السلام اور حضرت فاطمة الزہراء (سلام اللہ علیھا) کا نام بنا بر احتیاط واجب اسم خدا کا حکم رکھتا ہے.
٢. مسجد الحرام اور مسجد پیغمبر میں جانا چاہے ایک دروازے سے داخل ہو اور دوسرے دروازے سے خارج ہو جائے.
٣. دیگر مساجد میں توقف لیکن اگر ایک دروازے سے داخل ہو اور دوسرے دروازے سے خارج ہو جائے یا کسی چیز کو اٹھانے کی غرض سے جائے تو کوئی حرج نہیں ہے اور احتیاط واجب یہ کہ ائمہ معصومین (علیھم السلام) کے حرم میں بھی توقف نہ کرے بلکہ مطلقاً داخل نہ ہو.
٤. مسجد میں کوئی چیز رکھنا.
٥. ایسی سورة پڑھنا جس میں واجب سجدہ ہو اور وہ چار سورتیں ہیں:
قرآن کی بتیسویں سورة «سجدہ»، اکتالیسویں سورة «فصلت»، ترپنویں سورة «نجم»، باونویں سورة «علق»، ان چار سورتوں کے ایک حرف کا پڑھنا بھی حرام ہے.

سوال ٧٩. ائمہ معصومین (علیھم السلام) کے حرم مطہر اور متبرک جگہیں جہاں مجنب اور حائض کا جانا حرام ہے یہاں حرم سے مراد کیا ہے؟ کیا امامزادوں کا حرم بھی اس حکم میں شامل ہے؟
جواب: حرم سے مراد اطراف ضریح اور گنبد کے نیچے کا حصہ ہے اور اس میں صحن و رواق (سائبان) کہ جس میں مسجد نہیں ہے شامل نہیں ہیں اور امامزدوں کے حرم میں اگر مسجد نہ ہو تو حرمت نہیں رکھتا البتہ امامزدوں کے حرم کا احترام بھی مطلوب ہے.

سوال ٨٠. جس پیسے پر معصومین علیھم السلام اور خدائے تعالی کا نام نقش ہو اور اس کے متعلق مجنب اور اس شخص کے لئے جو با وضو نہ ہو کیا حکم ہے؟
جواب: اسمائے معصومین علیھم السلام بلکہ «اسماء اللہ» کو اگر مجنب یا بے وضو شخص، مس کرے اور یہ ان رائج سکوں پر احتراماً لکھے گئے ہوں تو ظاھراً کوئی حرج نہیں ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org