Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: طلاق بائن اورطلاق رجعی

طلاق بائن اورطلاق رجعی مسئلہ ۶۶٢. طلاق بائن یہ ہے کہ طلاق کے بعد مرد عورت کی طرف رجوع کرنے کا حق نہیں رکھتا یعنی بدون عقد اسے بطور زوجہ قبول نہیں کر سکتا اور اس کی پانچ قسمیں ہیں.
١. اس عورت کی طلاق جو بالغ نہ ہوئی ہو.
٢. اس عورت کی طلاق جو یائیسہ ہو یعنی اگر سیدہ ہے تو ساٹھ سا ل قمر ی سے زیادہ ہو اوراگر سیدہ نہ ہو تو پچاس سال قمری سے زیادہ نہ ہو.
٣. اس عورت کی طلاق کہ جس کے شوہر نے عقد کے بعد اس سے ہمبستری نہ کی ہو.
۴. تیسری طلاق یعنی وہ عورت کہ جسے تین مرتبہ طلاق دی جائی.
٥. طلاق خلع اورمبارات.
ان کے احکام بعد میں بیان ہونگے اوران کے علاوہ طلاق رجعی ہے جس میں طلاق کے بعد جب تک عورت عدہ میں ہے مرد اس سے رجوع کرسکتا ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org