Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: عمومي لائيبريري
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: ٢. معدن

٢. معدن مسئلہ ٣۴٢. اگر کوئی سونے، چاندی، مس، لوہا، تیل، پتھر کے کوئلہ، فیروزہ، عقیق اور نمک وغیرہ کی کان حاصل کر لے تو اس کے نصاب کے برابر ہونے کی صورت میں اس پر خمس واجب ہو گا.

مسئلہ ٣۴٣. چونا، پکاہوا چونا، لال مٹی بنا بر احتیاط واجب معدن میں شمار ہوتی ہے اور اس پر خمس ہے.

مسئلہ ٣۴۴. اگر کسی کا کام کان کھودنا ہو تو اس پر جوخمس بتایا گیا اسے ادا کر دینے کے بعد کسی درآمد کی جہت سے اس پر دوسرا خمس واجب نہ ہو گا لذا اگر سال گذر جانے اور معدن سے حاصل درآمد سے سالانہ خرچ نکالنے کے بعد کوئی چیز بچ گئی تو اس پر خمس نہیں ہے وہ پہلا معدن کا خمس جو اس نے ادا کر دیا ہے کافی ہے.
اگلا عنوانپچھلا عنوان




تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org