Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: انعکاس
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: اس کتاب کی اصلی خصوصیت یہ ہے کہ، حضرت آیت اللہ العظمی صانعی (مدظلہ) کی علمی تعلیقات کو مختصر طور پر دلائل کے استناد کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
حضرت امام خمینی(س) کی «تحریر الوسیلہ»، آپ کے تعلیقات اور حواشی کے ساتھ شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب کی اصلی خصوصیت یہ ہے کہ، حضرت آیت اللہ العظمی صانعی (مدظلہ) کی علمی تعلیقات کو مختصر طور پر دلائل کے استناد کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
بسمہ تعالی
«مؤسسہ تنظیم و نشر آثار حضرت امام خمینی (س)» نے حضرت امام خمینی(س) کی کتاب «تحریر الوسیلہ» کو حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی کی تعلیقات اور حواشی کے ساتھ دو جلدوں کی صورت میں چھاپ کر عام عقیدت مندوں کے لئے شائع کیا ہے۔
اس کتاب کی اصلی خصوصیت یہ ہے کہ، حضرت آیت اللہ العظمی صانعی (مدظلہ) کی علمی تعلیقات کو مختصر طور پر دلائل کے استناد کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
حضرت آیۃ اللہ العظمی صانعی (مدظلہ) کا شمار حضرت امام خمینی (سلام اللہ علیہ) کے خاص اور چنے ہوئے شاگردوں میں سے ہوتا ہے، اسی طرح آپ، اس پیر طریقت اور زمان و مکان سے مکمل طور پر واقفیت رکھنے والے فقیہ سے والھانہ عقیدت رکھتے ہیں۔
یہ تعلیقات اور حواشی، آپ کی پندہ سال تک اپنے ہونہار شاگردوں کے ساتھ علمی محفلوں اور بحث مباحثوں کا نچوڑ ہے جو «کتاب الطھارہ» سے لے کر «کتاب الدیات» تک اور «مسائل مستحدثہ» (یعنی نئے پیش آنے والے مسائل) کو کتاب «تحریر الوسیلہ» کے متن کے مطابق قلمبند کیا گیا ہے۔
کیونکہ یہ کتاب آپ کے آخری فقہی، علمی اور فتوائی نظریات پر مشتمل ہے، لہذا تمام ایسے افراد کے لئے مغتنم فرصت ہو گی جو آپ کے نظریات سے آگاہی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
تاريخ: 2010/05/19
ويزيٹس: 7963





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org